لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں ٗکوئی گرمی میں گھٹ کر مرجائے تو ذمہ دار حکومت نہیں ٗعابد شیر علی

ٹرانسفارمر جلنے سے 8 سے 10 گھنٹے بجلی کا تعطل ہوتا ہے، ماضی میں کبھی پاور سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی وزیرمملکت ماہ رمضان آتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا جس پر عوام سے معذرت خواہ ہیں ٗ 2017ء میں بحران کا خاتمہ ہوگا ٗ میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جون 2015 22:09

لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں ٗکوئی گرمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں اب کوئی گرمی میں گھٹ کرمرجائے تواس کی ذمے دارحکومت نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ٹرانسفارمر جلنے سے 8 سے 10 گھنٹے بجلی کا تعطل ہوتا ہے، ماضی میں کبھی پاور سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث مسائل بہت زیادہ ہیں تاہم اس پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں امید ہے 2017 تک ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوجائے گا۔

عابد شیر علی نے اعتراف کیا کہ ماہ رمضان آتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جس پر عوام سے معذرت خواہ ہیں تاہم لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کم از کم سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور اس سلسلے میں ہم خود شکایات سننے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ملک میں بجلی کی پیدوار 16 ہزار میگا واٹ سے زیادہ ہے، شہروں میں 6 اور دیہات میں 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :