حکومت کا ایل پی جی صارفین کیلئے رمضان کاتحفہ ، قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا

`

منگل 23 جون 2015 20:01

حکومت کا ایل پی جی صارفین کیلئے رمضان کاتحفہ ، قیمت میں 5روپے فی کلو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) حکومت نے رمضان کے ماہ میں غریب ایل پی جی صارفین پر مہنگائی کا بم گرا کر رمضان کاتحفہ دے دیا۔حکومتی ایل پی جی پروڈیوسر ایس ایس جی سی نے ایل پی جی کی قیمت میں 5000روپے فی میٹرک ٹن، 5روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمارا وزیراعظم سے فوری قیمت واپس لینے کا مطالبہ ہے۔

ایل پی جی پالیسی 2012کے تحت ایل پی جی پیداواری ادارے بین القوامی منڈی کو مد نظر رکھ کہ ہر ماہ کی 3 تاریخ کو قیمتوں میں رد بدل کر سکتے ہیں لیکن حکومتی پیداواری ادارہ نے حکومت کے بنائے ہوئے قانون کی ہی دھجیاں بکھیر دیں۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف شہرون کی قیمتیں کراچی 85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر۔

(جاری ہے)

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 90روپے فی کلو، 1030روپے گھریلو سلنڈر۔

رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، ا ٹک ، 95روپے فی کلو1090 روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اﷲ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 105روپے فی کلو، 1210روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 115روپے کلو، 1330روپے گھریلو سلنڈرکا ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :