Live Updates

حکومت کراچی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ‘ قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ‘ (ن) لیگ ملک میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار ہے‘شہباز شریف اب لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکراچی میں گرمی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

منگل 23 جون 2015 19:45

حکومت کراچی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ‘ قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں گرمی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ‘ قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ‘ (ن) لیگ ملک میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈ نگ کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان نے کراچی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔

وہاں پر حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل گرڈ کو بجلی دینے کے باوجود خیبر پختونخواہ لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہا ہے۔ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے۔ شہباز شریف اب لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات