ایان علی منی لانڈرنگ کیس ، وزیر داخلہ (کل) کیس کی تفتیش کے معاملے پر وزیر خزانہ سے اہم ملاقات کرینگے

منگل 23 جون 2015 19:42

ایان علی منی لانڈرنگ کیس ، وزیر داخلہ (کل) کیس کی تفتیش کے معاملے پر ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ( کل) بدھ کو وزیر خزانہ اسحق ڈار سے اہم ملاقات ہوگی جس میں ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں اب تک ہونیوالی تفتیش اور کسٹم انٹیلی جنس کی طرف سے تفتیشی عمل میں تاخیر سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا ، وزیر داخلہ وزیر خزانہ سے ملاقات میں این جی اوز کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم انٹیلی جنس کی طرف سے کیس کی تفتیش کے حوالے سے بھی وزیر خزانہ سے اہم بات چیت کریں گے جس سے اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جائے گی کہ جو رقم ماڈل ایان علی دوبئی لے جانا چاہ رہی تھیں وہ کس اہم شخصیت کی ہے ، اس ملاقات کے بعد ایان علی منی لانڈرنگ کیس ایک اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :