اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج، شدید نعرے بازی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 11:22

اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 23 جون 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس میں اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی.

(جاری ہے)

اپوزیشن کے احتجاج کے باعث وزیر خزانی اسحاق ڈار اپنی تقریر کرنے سے قاصر رہے جبکہ دوسری جانب جمشید دستی نے بجٹ کی کاپی پھاڑ کر اسپیکر کی جانب اچھال دی جس کے جواب میں اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان اوراق پر اللہ کا نام لکھا ہوتا ہے، ایسا کر کے ایوان کا ماحول نہ خراب کریں . اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ کی جگہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو تقریر کرنے کی اجازت دے دی.