معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ساتھ غیر مناسب سین کروانے سے پھر انکار کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 جون 2015 23:58

معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جون 2015 ء) معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ساتھ غیر مناسب سین کروانے سے پھر انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ساتھ بالی وڈ کی فلم بیٹل آف بیٹورا میں غیر مناسب سین کروانے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم سونم کپور کی بہن ریا کپور کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

فواد خان وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے اس قسم کے سین نہ کرنے کے حوالے سے صاف پالیسی اپنا رکھی ہے اور اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فواد خان کی اس پالیسی کی وجہ سے انہیں مستقبل میں کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فواد خان عالیہ بھت کے ساتھ کی جانے والی فلم میں بھی غیر مناسب سین کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔