روس نے امریکا کے چاند پراترنے کے دعوے پرشکوک و شبہات کا اظہار کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 جون 2015 23:14

روس نے امریکا کے چاند پراترنے کے دعوے پرشکوک و شبہات کا اظہار کردیا
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جون 2015 ء) امریکی خلا بازوں کی جانب سے سب سے پہلے چاند پر اترنے کے دعوے پر روس نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔روس سے قبل مختلف ماہرین بھی امریکا کے چاند پراترنے کے دعوے پرشکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں تاہم ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ روسی حکام کی جانب سے باضابطہ طورپر اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

روسی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان ولادیمیر مارکن کا کہنا ہے کہ چاند پر پہلے پہنچنے کے حوالے سے شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں تاکہ اس معاملے کے مکمل حقائق سامنے آسکیں۔ اس حوالے سے ولادیمیر مارکن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ1969 میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو اور چاند سے لائے گئے پتھر کےبارے میں بھی تحقیقات کی جانی چاہئیں جس کے متعلق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے 6 سال قبل حادثاتی طور پر ضائع ہوجانے کا مضحکہ خیز دعوی کیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ناقدین کی جانب سے چاند پر انسان کے اترنے کے دعوے پر متعدد سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ ناقدین کے مطابق ناسا کی تصاویر میں آسمان تو نمایاں ہے تاہم وہاں کوئی ایک بھی ایک ستارہ دکھائی نہیں دے رہا جبکہ تصاویر میں خلانوردوں کے سائے بھی مختلف سائز کے ہیں۔ ناقدین کا یہ بھی خیال ہے کہ ناسا کی ویڈیو میں خلانورد جب امریکی پرچم چاند کی سطح پر گاڑ دیتے ہیں تو وہ لہراتا ہے جبکہ چاند پر ہوا کی غیر موجودگی میں ایسا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا لہذا یہ ویڈیوز اور تصاویر چاند کی نہیں بلکہ کسی فلمی اسٹوڈیو کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :