وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں ہائی کور ٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھرتے ہوئے نجی سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کی یکمشت دو سے تین ماہ کی فیسیں بٹورنا شروع کردیں

پیر 22 جون 2015 22:24

وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں ہائی کور ٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھرتے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں ہائی کور ٹ کے واضع احکامات کی دھجیاں بکھرتے ہوئے نجی سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کی والدین سے یکمشت دو سے تین ماہ کی فیسیں بٹورنا شروع کردی والدین سراپا احتجاج ، وفاقی وزیر تعلیم ، وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، شہریوں چوہدری خالد ، راجہ ساجد ،اسد ، ملک عامر ، ملک طاہر نے بتایا کہ وفاقی دارلحکومت میں واقع پاکستان ٹاؤن سے ملحقہ دارارقم سکول سمیت نجی سکولوں نے گرمیوں کی تعطیلات کی یکمشت فیس وصول کرنا شروع کردی متاثرہ والدین نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے تعلیم جیسے مقدس پیشے کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اورلوٹ گھسوٹ کے نت نئے طریقے رائج کئے جا رہے ہیں تعلیم مکمل طور پر زوال پذیر ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹاؤن سے ملحقہ دارارقم سکول میں تین ماہ کی یکمشت فیس نہ دینے پر رزلٹ روک کر بچوں کو ذہنی و جسمانی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے اس بابت جب سکول انتظامیہ طیب سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پرنسپل کلیم جیلانی کی طرف سے سخت احکامات دے گئے ہیں کہ جب تک بچوں کی یکمشت تین ماہ کی فیس ادا نہیں کی جائے گئی تب تک بچوں کو سکول میں تعلیم اور نہ رزلٹ دیا جائے گا شہریوں نے کہا کہ مذکورہ بالا سکول نے قواعد و ضبوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بچوں اور والدین کو بے جا تنگ کر رہی ہے شہریوں نے اخبار ات کے ذریعے وفاقی وزیر تعلیم ، وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف و دیگر اعلی حکام سے دارارقم سکول کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے جب موقف لینے کے لیے دارارقم انتظامیہ سے فون نمبر051-5958853 پر رابطہ کیا گیا تو متعدد بار رابطے کے باوجود بات نہ ہوسکی۔شہریوں نے کہا کہ اگرانتظامیہ کی طرف سے مذکورہ بالا سکول کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو سکول اور متعلقہ حکام کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :