وزارت داخلہ نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو پستول کا لائسنس جاری کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 جون 2015 21:31

وزارت داخلہ نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو پستول ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جون 2015 ء) وزارت داخلہ نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹی ٹی پستول کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ صدر مملکت کے صاحبزادے کو 3 ممنوعہ بور کے اسلحہ کے لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی خواہش پر وزارت داخلہ نے سر تسلیم خم کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹی ٹی پستول کا لائسنس جاری کردیا ہے جبکہ صدر مملکت کے بیٹے کو اسلحہ لائسنس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ ریکارڈ میں دیکھا جائے کہ کس کس سربراہ مملکت کو اسلحے کا لائسنسن دیا جا چکا ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے نہ صرف وزیر اعظم نواز شریف کو پستول کا لائسنس جاری کردیا بلکہ صدر مملکت کے صاحبزادےسلمان ممنون کو بھی 3 ممنوعہ بور کے اسلحہ کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ سلمان ممنون نے وزارت داخلہ سے 5 اسلحے کے لائسنس کی درخواست کی تھی۔