اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے عمران خان کی درخواست خارج کر دی
کیا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کا عمل جاری ہے اس میں عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے، اگر آپ سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ جا کرقانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں،عدالت
پیر 22 جون 2015 20:35
اسلام آباد ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور رہنما عارف علوی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے قبل بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا؟ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کا عمل جاری ہے، ابھی قانون بن رہا ہے، اس میں عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ اگر آپ سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ جا کرقانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔ عدالت نے مذکورہ درخواست کو قبل از وقت قرار دیکر خارج کردیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.