بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کروائے جائینگے ،پہلے مرحلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا

پیر 22 جون 2015 19:54

بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کروائے جائینگے ،پہلے مرحلہ میں سرگودھا ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات عید الضحیٰ کے بعد دو مرحلوں میں کروائے جائینگے پہلے مرحلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا جبکہ 10 دن بعد دوسرے مرحلہ میں صوبہ کے باقی 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا دونوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد صوبہ بھر میں بیک وقت مخصوص نشستوں کیساتھ ساتھ چیئرمین‘ وائس چیئرمین ‘ میئر‘ ڈپٹی میئرز کے انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا نومبر میں چیئرمین ‘ ڈپٹی چیئرمین‘ میئر اور ڈپٹی میئرز اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر باقاعدہ کام شروع کردینگے بلدیاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ستمبر کی بجائے اکتوبر میں 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :