سابق وزیراعظم شوکت عزیز ممتاز بھارتی بزنس مین لکشمی متل کے اقتصادی مشیر بن گئے، پاکستانی عوام کی کڑی تنقید

پیر 22 جون 2015 18:51

سابق وزیراعظم شوکت عزیز ممتاز بھارتی بزنس مین لکشمی متل کے اقتصادی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) سابق پاکستانی وزیراعظم شوکت عزیز ممتاز بھارتی بزنس مین لکشمی متل کے اقتصادی مشیر بن گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو ممتاز بھارتی بزنس مین لکشمی متل کے اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے پاکستان سٹیل ملز کو فروخت کردیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے انھیں ایساکرنے سے روک دیا۔

لکشمی متل بھارت میں 30 اسٹیل ملز کے مالک ہیں جنھوں نے شوکت عزیز کی لندن میں اپنے دفتر میں تقرری کی ہے ۔پاکستانی عوام نے دونوں ممالک کے درمیان پانی اور کشمیرجیسے بنیادی تنازعے پر دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی بزنس مین کی پیشکش قبول کرنے پر سابق وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :