اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کا موسم کی شدت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جون 2015 12:43

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کا موسم کی شدت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 22 جون 2015 ء) : وزیرا عظم نواز شریف نے موسم کی شدت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے. وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لیے اقدامات کیے جائیں اور عوام میں اس صورتحال سے بچنے کے لیے آگاہی پیدا کی جائے، وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کوروکنے کے لیے آگاہی مہم تیز کی جائے جبکہ بجلی کی فراہمی سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس کو مسلسل آگاہ رکھا جائے.