کراچی میں اندرون سندھ سمیت شدید گرمی اور حبس سے تین روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 189سے زائد ہوگئی

پیر 22 جون 2015 11:13

کراچی میں اندرون سندھ سمیت شدید گرمی اور حبس سے تین روز میں جاں بحق ..

کراچی/ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) کراچی میں اندرون سندھ سمیت شدید گرمی اور حبس سے تین روز میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 189سے زائد ہوگئی ،ایدھی سرد خانہ نے 180 افراد کی لاشیں سرد خانے لائے جانے کی تصدیق کردی،کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال رہی ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں شدید گرمی اور حبس سے2 روز میں 9افراد جاں بحق ہوئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی میں اندرون سندھ سمیت شدید گرمی اور حبس سے تین روز میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 189سے زائد ہوگئی۔ ایدھی سرد خانہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہری گھروں میں گرمی سے مرنے والوں کی لاشیں لا رہے ہیں ۔ ایدھی سرد خانہ انتظامیہ کے مطابق 2دن کے دوران180 افراد کی لاشیں سرد خانے لائی گئیں۔ مرنے والوں میں بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ بے گھر یا لاوارث افراد بھی اس قیامت خیز گرمی کا نشانہ بنے۔

متعلقہ عنوان :