Live Updates

زرداری کے فوج کے خلاف بیان کے بعد سسٹم کو نہیں زرداری کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں ہونے والا میثاق جمہوریت چارٹر آف مک مکا تھا، زرداری اور نواز شریف نے بیرون ملک اربوں کے اثاثے بنائے ہوئے ہیں جو بھی ان دونوں کے راستے میں آتا ہے اس کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دے دیا جاتا ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 جون 2015 22:02

زرداری کے فوج کے خلاف بیان کے بعد سسٹم کو نہیں زرداری کو خطرہ پیدا ہو ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری کے فوج کے خلاف بیان کے بعد سسٹم کو نہیں زرداری کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں ہونے والا میثاق جمہوریت چارٹر آف مک مکا تھا، زرداری اور نواز شریف نے بیرون ملک اربوں کے اثاثے بنائے ہوئے ہیں۔ اتوار کو لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جو زرداری اور نواز شریف کیلئے خطرہ بنتا ہے، اس کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دے دیا جاتا ہے، زرداری کے بیان کے بعد سسٹم کو تو نہیں البتہ زرداری کو خود خطرہ پیدا ہو گیا ہے، زر داری کو خطرہ ہے کہ سندھ میں زمینوں پر ناجائز قبضے، کرپشن اور دیگر ہتھکنڈوں سے جتنی لوٹ مار ہورہی ہے، اس کا پردہ بے نقاب ہو جائے گا اور سب کو پتہ چل جائے گا کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ تیزی سے باہر جا رہا ہے، دونوں جماعتوں میں ہونے والا میثاق جمہوریت اصل میں مک مکا تھا، زرداری اور نواز شریف نے بیرون ملک اربوں کے اثاثے بنا لئے ہیں، ان کے بچے کروڑوں کے فلیٹس میں رہ رہے ہیں، حال ہی میں بیرون ملک چالیس ارب روپے کی پراپرٹی خریدی گئی ہے جو بھی زرداری اور نواز شریف کے راستے میں آتا ہے اس کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دے دیا جاتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات