یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ،پاکستان نے9سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ میچ جیت لیا

اتوار 21 جون 2015 17:27

یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ،پاکستان نے9سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ میچ ..

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء ) پاکستا ن نے پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی،پاکستان نے 91رنز کا ہدف11.2اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ،محمد حفیظ46اور احمد شہزاد نے 43بنائے۔سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بعد قومی ٹیم ایشیاء میں سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم بن گئی،قبل ازیں سر لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں206رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے کارونارتنے 79اور تھریمانے 44رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 76رنز دیکر 7شکار کیے ، وہاب ریاض نے 2اور ذوالفقار بابر نے 1کھلاڑی کو پوویلین بھیجا۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ کو میچ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 63رنز 2وکٹوں کے نقصان پر کھیل شروع کیا تو نائٹ واچ مین دلروان پریرا زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور لیگ سپنر یاسر شا ہ کی ایک گگلی پر وکٹ چھوڑنے کی غلطی کرکے بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد نائب کپتان تھریمانے اور کارونارتنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 69رنز کا اضافہ کیا۔ 132کے مجموعی سکور پر تھریمانے 44رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں جکڑے گئے۔ کپتان اینجلو میتھیوز بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 5رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کارونارتنے 79رنز بنانے کے بعد یاسر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

وتھانیج 1،پرساد 2اور ہیراتھ 1رن بنا کر پوویلین لوٹے۔ سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی دنیش چندیمل تھے جو 38رنز بنا کر یاسر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے اور یوں سری لنکا کی پوری ٹیم نے 206رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 90رنز کا ہدف دیا ۔ سری لنکا کی جانب سے کارونارتنے 79اور تھریمانے 44رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 76رنز دیکر 7شکار کیے ، وہاب ریاض نے 2اور ذوالفقار بابر نے 1کھلاڑی کو پوویلین بھیجا،پاکستا ن کی جانب سے 91رنز کے تعاقب میں احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 11.2اوورز میں ٹارگٹ پورا کر دیا۔محمد حفیظ46اور احمد شہزاد نے 43بنائے۔یاسر شاہ کو میچ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 25جون سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :