بھارت اور فرانس مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں گے

اتوار 21 جون 2015 15:14

نئی دہلی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بھارت اور فرانس مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں گے۔ایرانی ریڈیو کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں اکیس اور بائیس جون کو ہندوستان کے ساحلی شہر وشاکھا پٹنم اور خلیج بنگال میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ فوجی مشقیں ہندوستان اور فرانس کی بحریہ کے اہلکاروں شرکت سے انجام پائیں گی۔ فوجی مشقوں کے انعقاد کا مقصد بھارت اور فرانس کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :