اپوزیشن کے بغیر اسمبلی کا اجلاس نامکمل ہوتا ہے، آنے والا دور نئے نوجوانوں کا ہے سابقہ سپیکر میر جان محمد جمالی کا اسمبلی میں اظہار خیال

اپوزیشن کے بائیکاٹ ختم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں، نوا ب ثناء اﷲ زہری

ہفتہ 20 جون 2015 20:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر سنیئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے ہفتے کے روز صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپوزیشن لیڈ مولانا عبدالواسع اور دیگر اراکان اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خیر مقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کیا اور آج اجلاس میں شریک ہوئے ہیں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ سپیکر اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے بغیر اسمبلی کا اجلاس ادھورہ ہوتا ہے میں نواب ثناء اﷲ خان زہری ،جعفرخان مندوخیل ،رحیم زیارت وال، میر عاصم گیلو کرد، میر عبدالکریم نوشیروانی ، سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کا مشکور ہوں کہ ان کی کوششوں سے اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس کا بائیکاٹ ختم کیا انہوں نے کہاکہ میں اور نواب ثناء اﷲ زہری پانچ مرتبہ اسمبلی میں منتخب ہوکر آئے ہیں سردار صالح بھوتانی 7مرتبہ ممبر بن کرآئے ہیں اب نوجوانوں کا دور ہے وہ آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب میر خالد لانگو ، منظور کاکڑ ، ظفر زہری اور دوسرے نوجوانوں کا دور ہے اسلم بزنجو بھی ہمارے دور کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف اور لفٹینٹ جنر ناصر ججوعہ بلوچستان کی ترقی کیلئے جو کوششیں کر رہے ہیں اس سے ضائع نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اختر مینگل اگر ہوتے میں ان کو بھی یہ کہتا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ہمیں کام کرنا ہوگااب نوجوانون کا وقت ہے ہم نے اسمبلیاں دیکھ لی ہے میں وزیر اعلیٰ رہ چکا ہے سینٹ کا ڈپٹی چیئرمین رہ چکا ہے نواب ثناء اﷲ بھی سینٹ میں رہ چکے ہیں اب نئی قیادت کا وقت ہے وہ آئے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔