Live Updates

شوکت خانم ہسپتال کی مدد کرنے والو ں کا شکر گزار ہوں ‘ 70فیصدمریضو ں کا فری علاج کیا جاتا ہے بعض اوقات جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کو واپس جانا پڑتا ہے،تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی شوکت خانم میموریل ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ افطار پارٹی کے موقع پر بات چیت،عمران خان نے شوکت خانم کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا

جمعہ 19 جون 2015 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی مدد کرنے والو ں کا شکر گزار ہوں ،رواں سال کے آخر میں پشاور میں ہسپتال مکمل ہوجائے گا ،شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے خوا ب کو سچ کرنے کیلئے اندرون ، بیرون ملک اور ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور خدا کے فضل سے پاکستان میں کینسر کا پہلا ہسپتال بنانے میں کامیا ب ہوا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے شوکت خانم ہسپتال میں مریضو ں کے ساتھ افطار پارٹی کے دوران کیا اس موقع پرعمران خان نے شوکت خانم کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ مستحقین کے علاج کیلئے شوکت خانم ہسپتال کو 6 کروڑ کے فنڈ اکٹھے ہوچکے ہیں جو مریضوں کے مفت علاج معالجے پر خرچ ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہاں پر 70فیصدمریضو ں کا فری اعلاج کیا جاتا ہے اور بعض اوقات جگہ نہ ہونے کہ وجہ سے کئی لوگوں کو بڑی مجبوری کے عالم میں واپس جانا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کو 20سال کا عرصہ ہوچکا ہے اواس دوران لاکھوں مریضوں کا علاج کیا جاجا چکا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میں 23فیصد مریض فاٹا اور خیبر پختونخواہ سے علا ج کی غرض سے شوکت خانم ہسپتال میں آتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کے پی کے کے لوگوں کیلئے اسی سال کے آخر میں پشاور میں شروع کئے جانے والا ہسپتال مکمل کرلیا جائے گاجہاں مریضوں کو تمام صحت کی جدید سہولیات میسر ہونگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات