حساس اداروں کے ہاتھ آصف زرداری کی پاکستان کیخلاف گفتگو کی اہم ریکارڈنگ لگ گئی ہے: شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جون 2015 23:51

حساس اداروں کے ہاتھ آصف زرداری کی پاکستان کیخلاف گفتگو کی اہم ریکارڈنگ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 جون 2015 ء) معروف صحافی اور تجزیہ نگار شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ حساس اداروں کے ہاتھ آصف زرداری کی پاکستان کیخلاف گفتگو کی اہم ریکارڈنگ لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ پاکستان کیخلاف کی جانے والی گفتگو کی ریکارڈنگ حساس اداروں کے ہاتھ لگ گئی ہے۔ شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ حساس اداروں کے ہاتھ سابق صدر کی جس گفتگو کی ریکارڈنگ لگی ہے اس میں آصف زرداری نے افغان صدر سے بات کرتے ہوئے ان پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حقانی نیٹ ورک پر دباوَ کم نہ کریں اور پاکستان پر بھی دباوَ بڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :