بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی تجویز تیار

جمعہ 19 جون 2015 22:00

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی تجویز تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے تجویز تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تجویز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو الیکشن سے کم از کم60روز قبل بیلٹ پیپر پوسٹ کئے جائیں اور ان کو اس طرح سے محفوظ کیا جائے کہ متعلقہ شخص تک پہنچنے سے قبل کوئی بھی شخص ان کو استعمال نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آکر تو ووٹ ڈال سکتے ہیں تاہم انہیں ملک سے باہر ایسی کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے بیرون ملک رہنے والے شہریوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ وہ بھی ملکی سیاست میں حصہ لے سکیں

متعلقہ عنوان :