سپریم کورٹ کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے19 میں دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت

جمعہ 19 جون 2015 21:35

سپریم کورٹ کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے19 میں دوبارہ انتخابات کرانے ..

اسلام آباد ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے19 میں دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت کردی ہے . جمعہ کوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حلقہ این اے 19 سے متعلق محفوظ کیاگیافیصلہ سنا یا.

(جاری ہے)

یادرہے کہ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عمر ایوب کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کی کامیابی کو مخالف امیدوارراجہ عامر زمان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کور ٹ نے سات پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا تاہم راجہ عامر زمان نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی تو سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے گزشتہ روز سنا دیا گیا تین رکنی بنچ کے جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار احمد نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا جبکہ بینچ کے تیسرے رکن جسٹس عظمت سعید نے الگ اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھنے کی سفارش کی۔