ہفتہ اور اتوار سے بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن، زیریں سندھ اورکشمیر میں پری مون

سون بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

جمعہ 19 جون 2015 21:31

ہفتہ اور اتوار سے بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن، زیریں سندھ اورکشمیر میں ..

اسلام آباد ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ہفتہ اور اتوار سے بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن، زیریں سندھ اور کشمیر میں پری مون سون بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ ہفتہ سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں تیز/گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ 3 سے 4 بارشوں کا امکان ہے۔

ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں ہفتہ سے جمعرات کے دوران اکثر مقامات پر 3 سے 4 بارشوں کا امکان ہے۔ اتوار سے بدھ کے دوران پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ 2 سے 3 بارشوں کا امکان۔

(جاری ہے)

پیر سے جمعرات کے دوران ڈی آئی خان، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ 1 سے 2 بارشوں کا امکان ہے۔

ہفتہ سے منگل کے دوران میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ 1 سے 2 بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم میر پور خاص، بنوں، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جمعہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 48، موئنجو داڑو، کوٹ ادو، نور پور تھل، لاڑکانہ، بہاولنگر 47، سبی، سکھر، رحیم یار خان، لسبیلہ، اوکاڑہ، شورکوٹ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :