آصف زرداری کے بیان کو میڈیا پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا: رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جون 2015 21:22

آصف زرداری کے بیان کو میڈیا پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا: رہنما پیپلز ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 جون 2015 ء) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے بیان کو میڈیا پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے زرداری ہاوَس میں بلائے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ کی جانب سے کہا گیا کہ آصف زرداری کے بیان کو میڈیا پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا، آصف زرداری نے اپنے بیان میں پچھلے آمروں کی بات کی تھی۔

اجلاس میں پارٹی کی جانب سے جنرل راحیل کے کردار اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے تاہم تمام ریاستی اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوَں کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں کسی کی بھی جانب سے سابق صدر کے بیان پر اعتراض نہیں کہا گیا اور نہ ہی زرداری صاحب کو بیان واپس لینے کا کہا گیا۔

متعلقہ عنوان :