Live Updates

تحریک انصاف نے دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں اور سیز پاکستا نیو ں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعہ 19 جون 2015 20:54

تحریک انصاف نے دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں اور سیز پاکستا نیو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ فرخ ڈال کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انتخابی عمل میں شمولیت ان کا بنیادی حق ہے عدالت بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے اس حوالے سے سپریم کورٹ کا انتیس اپریل 2013ء کا فیصلہ موجود ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کو نافذ کرے واضح رہے کہ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات