حکومت نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی نجکاری پر غور شروع کردیا

اس پروجیکٹ کی تعمیر میں یا تو پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا یا اسے مکمل طور پر پرائیویٹائز کیا جائے گا؛رپورٹس

جمعہ 19 جون 2015 20:54

حکومت نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی نجکاری پر غور شروع کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) حکومت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو پرائیویٹائز کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر میں یا تو پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا یااس کو مکمل طور پر پرائیویٹائز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف جون 2014ء میں اس پروجیکٹ سائیٹ کا دورہ کیا تھا اور اس کی فوری تعمیر کی ہدایات جاری کیں تھیں تاہم بعد ازاں انہیں بتایا گیا کہ ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث پروجیکٹ کو تکمیل کیلئے زیادہ وقت درکار ہے اور اس میں ڈیڈ لائن کو بعد ازاں 2016ء تک بڑھا دیا گیا ہے تاہم گزشتہ روز کابینہ کی کمیٹی میں وزیراعظم نے اس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ نئی ڈیڈ لائن کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوگا اس لئے اجلاس میں اس کو پرائیویٹائز کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے تاکہ اس کو بروقت طور پر تعمیر کیا جاسکے سرکاری بیان کے مطابق کمیٹی کو کہا گیا کہ تین ماہ کے اندر اس پروجیکٹ بارے رپورٹ پیش کرے وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں پروجیکٹ کو مکمل کریں

متعلقہ عنوان :