Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کو 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جون 2015 20:46

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کو 15 لاکھ روپے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 جون 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کو 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کو 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آج شوکت خانم ہسپتال کے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ جن جن لوگوں نے شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کیلئےعطیات دیئے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے بعد اب پشاور میں بھی کینسر ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات