جمیعت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جون 2015 20:31

جمیعت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف زرداری کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 جون 2015 ء) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کیلئے جمیعت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے بلائے گئے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود کی شرکت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اب جمیعت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :