پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں: سعودی فرمانروا شاہ سلمان

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جون 2015 20:23

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں: سعودی فرمانروا ..
جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 جون 2015 ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور پاکستانی سفیر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوَں کے مابین خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہی۔ وہ حج اورعمرہ زائرین کی خدمت مقدم فریضے کے طور پر انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب اور خادم الحرمین شریفین کیلئے انتہائی عقیدت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین سے شاہ سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو سعودی فرمانروا نے قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :