عمران فاروق قتل میں ملوث گرفتارکئے گئے دوافراد اسلام آباد پہنچا دیاگیا

جمعہ 19 جون 2015 20:00

عمران فاروق قتل میں ملوث گرفتارکئے گئے دوافراد اسلام آباد پہنچا دیاگیا

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء ) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء عمران فاروق کے مقدمہ قتل میں ملوث جن دو افراد کو گزشتہ چمن سے گرفتار کیا تھا جمعہ کے روز حساس اداروں نے نے اسلام آباد پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء عمران فاروق کے مقدمہ قتل میں ملوث دو افراد محسن علی اور خالد شمیم کو گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن بارڈر پر اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ افغانستان سے غیر قانونی طورپر چمن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے دونوں افراد کے پاس پاکستان کے علاقے چمن میں داخل ہونے کیلئے کوئی بھی دستاویز موجود نہیں تھے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے اور وہ ایک سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن ہے اور کافی عرصہ سے افغانستان میں مقیم تھے انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل ملوث سرغنہ کی تلاش جاری ہے ۔