چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالی فائی کرنے کیلئے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش میں سخت مقابلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جون 2015 00:10

چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالی فائی کرنے کیلئے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالی فائی کرنے کیلئے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش میں سخت مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر آگیا ہے جس سے ویسٹ انڈیز آٹھویں پوزیشن پر چلا گیا ہے جبکہ پاکستان نویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

بنگلہ دیش کی بھارت کیخلاف فتح نے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالی فائی کرنے کیلئے سخت مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالی فائی کرنے کیلئے پاکستان کو اب سری لنکا کیخلاف سیریز میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔ سری لنکا سے سیریز میں شکست سے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :