کراچی ‘انسداد دہشتگردی عدالت نے وائس چیئر مین فشر مین کوآپرٹیو سوسائٹی سلطان قمر کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا

جمعرات 18 جون 2015 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون۔2015ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وائس چیئر مین فشر مین کوآپرٹیو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔رینجرز کے لاء آفیسر کے مطابق ملزم کرپشن کی رقم کا 70 فیصد بلاول ہاؤس دیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین فشرمینز کوا?پریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرزلاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ کالے دھن کا 70 فیصد بلاول ہاوٴس کو بھجواتا تھا۔سلطان قمر زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری ،اسلحہ اسمگلنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ سلطان قمر نے اپنے شناختی کارڈ پر 20 سے زائد جدید اسلحہ کے لائسنس بھی حاصل کر رکھے ہیں جبکہ ملزم کا ایک بھائی ساں حہ صفورا میں بھی ملوث ہے۔رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کرنی ہے اورملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ عنوان :