یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی سپلائی شروع ہوگئی‘وفاق کی طرف سے 2 ارب روپے کی سبسڈی ،10کلو آٹا 320 روپے ‘چینی 58 روپے فی کلو‘خوردنی تیل 120 روپے اور گھی 111وپے فی کلو میں دستیاب ہوگا،دالوں کی قیمت میں کمی 5 سے 10روپے فی کلو ‘چاول 5 روپے سستا ملے گا‘مختلف مشروبات کی قیمتوں میں بھی 10روپے کمی

جمعرات 18 جون 2015 23:44

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی سپلائی شروع ہوگئی‘وفاق کی طرف سے 2 ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون۔2015ء)یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی سپلائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔رمضان پیکج کے لیئے وفاق کی طرف سے دو ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس کے تحت 10کلو آٹا 360 سے کم ہوکر 320 روپے کا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی فی کلو پانچ روپے سستی ہو کر 58 روپے کلوہوگی،خوردنی تیل اور گھی پر 8 روپے فی کلو کی کمی گئی ہے۔خوردنی تیل 120 روپے اور گھی 111وپے فی کلو میں دستیاب ہوگادالوں کی قیمت میں کمی 5 سے دس روپے فی کلو جبکہ چاول 5 روپے سستا ملے گا۔مختلف مشروبات کی قیمتوں میں بھی دس روپے کمی کا اعلان کیا گیاہے۔