آصف زرداری اور بابراعوان میں صلح ،دونوں ر ہنماؤں کی ملاقات،ماضی کے گلے شکوے دور ہوگئے

بابراعوان کوپیپلزپارٹی کاتحریک انصاف کیساتھ مفاہمتی راستہ اختیارکرنے کاٹاسک سونپ دیا گیا

جمعرات 18 جون 2015 22:38

آصف زرداری اور بابراعوان میں صلح ،دونوں ر ہنماؤں کی ملاقات،ماضی کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری کی سابق وزیرقانون بابراعوان کے ساتھ صلح ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسلام آبادمیں سابق وفاقی وزیرقانون بابراعوان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٴں نے ماضی کے گلے شکوے دورکردیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پردونوں رہنماوٴں نے ملکی صورتحال سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیا۔سابق صدرآصف علی زرداری نے بابراعوان کوپیپلزپارٹی کاتحریک انصاف کے ساتھ مفاہمتی راستہ اختیارکرنے کاٹاسک سونپ دیا،آصف علی زرداری کاناراض سیاسی کارکنوں کے ساتھ رابطوں کاسلسلہ جاری ہے