خلیفہ حضرت عمر سے بہت زیادہ متاثر ہوں: وزیر اعلی دہلی ارویند کجریوال

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 22:37

خلیفہ حضرت عمر سے بہت زیادہ متاثر  ہوں: وزیر اعلی دہلی ارویند کجریوال
دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) وزیر اعلی دہلی ارویند کجریوال کا کہنا ہے کہ وہ خلیفہ حضرت عمر سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہلی میں انڈیا اسلامک انٹرنیشنل سینٹر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت ریاست دہلی کے وزیر اعلی ارویند کجریوال کا کہنا تھا کہ وہ خلیفہ حضرت عمر بن خطاب سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ارویند کجریوال نے تقریب کے دوران ایک مسلمان طالبہ کی جانب سے وزیر اعلی دہلی کو خلیفہ حضرت عمر بن خطاب کی زندگی سے متعلق کتاب دیے جانے پر کیا۔

ارویند کجریوال کا کہنا تھا کہ وہ خلیفہ حضرت عمر بن خطاب کے انداز حکمرانی سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور وہ ان کی زندگی سے متعلق کتاب کا مطالعہ کرکے ان کا انداز حکمرانی جاننے اور اسے اپنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :