خالد شمیم اور محسن علی کو فوری اسلام آباد منتقل کیا جائے: وزیر داخلہ چوہدری نثار کی آئی جی ایف سی کو ہدایت

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 21:44

خالد شمیم اور محسن علی کو فوری اسلام آباد منتقل کیا جائے: وزیر داخلہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثارنے آئی جی ایف سی بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ خالد شمیم اور محسن علی کو فوری اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رابطے کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ملوث خالد شمیم اور محسن علی کی گرفتاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثارنے آئی جی ایف سی بلوچستان کو دونوں افراد کو فوری اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔