خالد شمیم اور محسن علی کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 21:30

خالد شمیم اور محسن علی کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں: ایم کیو ایم رابطہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خالد شمیم اور محسن علی کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے خالد شمیم اور محسن علی کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دونوں افراد 2007 میں طلباء تنظیم کے سرگرم کارکن تھے تاہم ایم کیو ایم سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کی گرفتاری کے دعوے گزشتہ 4 برس سے کیے جارہے تھے تاہم ان کی گرفتاری اب آکر ظاہر کی گئی ہے۔یاد رہےکہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار خالد شمیم اور محسن علی کا تعلق کراچی کی ایک سیاسی جماعت سے بتایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :