Live Updates

تحریک انصاف نے آصف زرداری کے افظار ڈنر میں شرکت سے معذرت کرلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 21:25

تحریک انصاف نے آصف زرداری کے افظار ڈنر میں شرکت سے معذرت کرلی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) تحریک انصاف نے آصف زرداری کے افظار ڈنر میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آصف زرداری کی جانب سے کل سیاسی جماعتوں کے اعزاز میں دیے جانے والے افظار ڈنر میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے پاک افواج کیخلاف جس قسم کی زبان استعمال کی گئی ہے اس کے بعد کسی صورت یہ دعوت قبول نہیں کی جاسکتی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :