الیکشن ٹربیونل میں این اے 122پر مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

جمعرات 18 جون 2015 20:10

الیکشن ٹربیونل میں این اے 122پر مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت آج انیس جون تک ملتوی کر دی۔الیکشن ٹربیونل میں این اے ایک سو بائیس دھاندلی کیس پر حتمی بحث جاری ہے۔ عمران خان کے وکیل نے حلقے میں کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے نامکمل کاونٹرز فائلز پر بحث جاری رکھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا جن بیلٹ پیپرز کی کاونٹر فائلز موجود نہیں یا جن پر پریذائیڈنگ افسران کے دستخط اور مہریں موجود نہیں ان کو جعلی سمجھا جائے،،کیونکہ ایسے ووٹوں کی کوئی قانونی حثیت نہیں۔

۔عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سردار ایاز صادق کو کامیاب کرانے کیلئے پہلے دھاندلی کی گئی پھر دھاندلی چھپانے کیلئے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا ،،ان کا کہنا تھا پچاس ہزار ووٹوں کی کاوٹر فائلز مشکوک ہیں،، ان کا کہنا تھا بڑے پیمانے پر بے ضابظگیاں ہوئیں،، فارم چودہ فارم پندرہ اور فارم سولہ میں حلقے میں کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی تعداد میں تضاد ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت انیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :