سابق صدر آصف زرداری نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 18:39

سابق صدر آصف زرداری نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) سابق صدر آصف زرداری نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کل سابق صدر آصف زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بلا لیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکت کیلئے ایم کیو ایم، اے این پی اور جمیعت علما اسلام کے رہنماوَں کو دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس فوج کیخلاف آصف زرداری کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بلایا گیا ہے۔ آصف زرداری کی جانب سے اجلاس کے بعد اتحادی جماعتوں کے رہنماوَں کے اعزاز میں افطار بھی دیا جائے گا۔