اسلام آباد : پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ پوری دنیا میں اٹھایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جون 2015 12:39

اسلام آباد :  پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر پیش  رفت کا خیر مقدم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہفتہ وار بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام عوام کے لیے فائدہ مند ہے، انہوں نے کہ پاکستان خطے میں پر امن ماحول چاہتا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے.

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھاتی وزیر اعظم کی نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی جس میں بتایا گیا کہ جان کیری کے ساتھ بھارت کے روابط اور امن کے قیام پر بات چیت کی گئی، ترجمان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہو گیا جس پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج پر عزم ہے اور پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی تعریف عالمی برادری نے بھی کی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ پوری دنیا میں اٹھایا جائے گا، پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے. جبکہ روس سے بھی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے. ترجمان کاا کہنا تھا کہ خطےمیں داعش کی موجودگی خطے کے لئے خطرہ ہے جبکہ پاکستان میں داعش کے ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے لہٰذا پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرے گا جبکہ اس سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی.