کیرولینا :چارلسٹن کے چرچ میں فائرنگ ، 8 افراد ہلاک ،حملہ آور فرار

جمعرات 18 جون 2015 11:05

کیرولینا :چارلسٹن کے چرچ میں فائرنگ ، 8 افراد ہلاک ،حملہ آور فرار

کیرولینا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2015ء) کیرولینا کے علاقے چارلسٹن کے ایک چرچ میں جنونی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح معمول کے مطابق چرچ میں میموریل سروس جاری تھی کہ اسی دوران ایک جنونی شخص چرچ میں داخل ہوا اور خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے بعد چرچ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ قاتل جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :