بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابق سپیکر میر جان محمد جمالی کی مستعفی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بجٹ اجلاس میں شرکت

بدھ 17 جون 2015 22:06

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ سپیکر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میر جان محمد جمالی نے جب سے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے بدھ کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر خالد لانگو کی بجٹ تقریر کے دوران و ہ مسلسل وزیر خزانہ کی تقریر بڑے غور سے سنتے رہے بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کی