بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

muhammad ali محمد علی منگل 16 جون 2015 19:39

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم نواز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوَں کے مابین پانچ منٹ تک گفتگو جاری رہی۔

(جاری ہے)

گفتگو میں دونوں رہنماوَں کےمابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد بھی دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے دونوں ممالک کے مابین پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے سربراہاں کے مابین یہ پہلا رابطہ ہے۔

متعلقہ عنوان :