عورت کو چاہیے وقت کا مسافر، جوجائے ماضی اور مستقبل میں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 16 جون 2015 19:27

عورت کو چاہیے وقت کا مسافر، جوجائے ماضی اور مستقبل میں

ڈیون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون۔2015ء)ایک عورت نے کلاسیفائیڈ ویب سائٹ پر ایک اشتہار دیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس نے ایک ٹائم مشین بنا لی ہے، اس کے پہلے سفر کے لیے اسے ایک ساتھی کی ضرورت ہے۔ ایکسمنسٹر، ڈیون، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی عورت کا کہنا ہے کہ وہ اس مشین کی مدد سے پہلے بھی چوہوں کو وقت کے سفر پر بھیج چکی ہے، تاہم اسے یہ نہیں پتہ کہ وہ ماضی میں گئے ہیں یا مستقبل میں۔

اس خاتون کا کہنا ہے کہ اسے ایک ایسے مرد یا عورت ساتھی کی ضرورت ہے جس کی حس مزاح اچھی ہو اور وہ کھلے ذہن کا ہو، اس کے ساتھ وقت کے سفر پر جا سکے۔

(جاری ہے)

اس عورت نے اشتہار کے ساتھ کوئی تصویر تو نہیں دی تاہم اشتہار میں لکھا ہے کہ میں پچھلے کچھ ماہ سے اپنے گیراج میں ایک ٹائم مشین پر کام کر رہی ہوں۔میں اب تک اس قابل ہو گئی ہوں کہ چوہوں کو وقت کے سفر پر بھیج سکوں مگر مجھے یہ نہیں پتہ کہ وہ ماضی میں گئے ہیں یا مستقبل میں۔

میں ایسے پارٹنر کی تلاش میں ہوں، مرد یا عورت جو کھلے ذہن کا ہو اور اچھی حس مزاح رکھتا ہو، میرے ساتھ انسانی وقت کے سفر پر ساتھ چل سکے۔ڈرائیوروں کو ترجیح دی جائے گی، کیونکہ اس مشین کو کسی کھلی جگہ جیسے ساحل سمندر پر بھی لے جانا ہوگا تاکہ عمارات کو نقصان نہ ہو۔فیول کا آدھا خرچ برداشت کر سکے۔