خبردار: اس عورت جیسی خوراک کھانے والا مر بھی سکتا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 16 جون 2015 17:41

خبردار: اس عورت جیسی خوراک کھانے والا مر بھی سکتا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون2015ء)برسٹل سے تعلق رکھنے والی اس حاملہ عورت کی خوراک سب سے نرالی ہے۔ جیس گیفورڈ صابن کھائے بغیر نہیں رہ سکتی۔26 سالہ جیس کے مطابق ایک دن اس کا دل چاہا کہ ڈیو صابن چاٹے اور اس نے چاٹ لیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ باہر گئی، صابن خریدی اور اسے چاٹنا شروع کردیا۔ جیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کراہت آمیز دکھتا ہے مگر اسے اچھا لگتا ہے۔ہارمون کی تبدیلی اور مقوی غذاؤں کی کمی کی وجہ سے دوران حمل عجیب وغریب کھاناکھانے کو دل کرتا ہے مگر صابن، ریت اور پینٹ وغیرہ کھانا ماں اور بچے دونوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔