الیکشن کمیشن نے اضافی بیلٹ پیپرز والے 12 حلقوں میں سے 9 کی تفصیل انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیں
منگل 16 جون 2015 13:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 12 میں سے 9 حلقوں کے فارم 15 کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیں ہیں،حمزہ شہباز اور سعد رفیق کے حلقوں میں سو سے زیادہ فارم پندرہ غائب جبکہ تحریک انصاف کے غلام سرور کے حلقے سے تیس فارم نہیں ملے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 21 سے مسلم لیگ ن کے کیپٹن (ر)صفدر کامیاب ہوئے جہاں 6 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 دستیاب نہیں جبکہ 328 پولنگ سٹیشنز میں سے 322 کے فارم مل گئے ہیں۔
این اے 34 سے جماعت اسلامی کے صاحبزادہ محمد یعقوب کو کامیابی ملے ، اس حلقے کے 308 پولنگ سٹینشنز میں سے 275 کے فارم 15 دستیاب ہوئے جبکہ 33 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے۔ آزاد امیدوار بسم اللہ خان این اے 43 سے فاتح قرار پائے۔(جاری ہے)
اس حلقے کے 112 میں سے 14 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 نہیں ملے جبکہ 98 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب ہوئے۔ این اے 53 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان جیتے جہاں 323 میں سے 293 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں۔
30 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں ہوئے۔ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز فاتح قرار پائے۔ اس حلقے کے 282 پولنگ سٹیشنز تھے جہاں سے 157 سے فارم 15 ملے جبکہ 125 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے۔ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے سعد رفیق کامیاب ہوئے۔ اس حلقے سے 265 میں سے 164 سے فارم 15 دستیاب ہوئے ، 101 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے ، این اے 171 سے مسلم لیگ ن کے سردار امجد کھوسہ جیتے ، اس حلقے کے 321 میں سے 48 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں ہوئے۔ 273 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں ، این اے 222 سے پیپلزپارٹی کے نوید قمر فاتح قرار پائے۔ اس حلقے کے 242 میں سے 237 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں جبکہ 5 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.