مودی سرکار کی حالیہ تقریرنے بھارتی گھناؤنے عزائم کوبے نقاب کردیا‘علماء کرام

منگل 16 جون 2015 12:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)ہندوستانی جارحیت دوستی کی پینگیں بڑھانے والوں کے منہ پرطماچہ کے مترادف ہے۔ بھارت کے ساتھ آلو،پیازکی تجارت کے فروغ کے لیے جدوجہدکرنے والے بھارتی مظالم کابغورجائزہ لیں۔مودی سرکار کی حالیہ تقریرنے بھارتی گھناؤنے عزائم کوبے نقاب کردیاہے۔ ان خیالات کااظہاراے جے کے جے یوآئی کے سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی ،مرکزی راہنماء مولانازبیراحمدظہیر،علامہ قاضی طیب منظور،مولاناطیب اشرف،مولانامحمدنصیریوسفی اوردیگرنے اخباری بیان میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ مودی اسوقت بھی اپنے آپ کوگجرات کاوزیراعلیٰ ہی سمجھتاہے،اسے ابھی تک محسوس نہیں ہوا،کہ وہ ہندوستان کا وزیراعظم ہے۔انھوں نے کہاپاکستان کے ارباب اقتدارواختیارکے لیے ان حالات میں ضروری تھاکہ انکے جھوٹے دعوؤں کاجواب دیتے۔

(جاری ہے)

مگر اسوقت تک ہماری قیادت کیطرف سے جواب کانہ آنابھی افسوسناک ہے۔انھوں نے کہا مودی کاحالیہ خطاب اسوقت کے حکمرانوں کے منہ پرطماچہ کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے،جوہمیشہ پاکستان کوتوڑنے کے لیے کوشاں رہتاہے۔مگراسکے باوجود ہمارے سرمایہ دار اپنے آلوپیاز کی فروخت اورخریدکیلیے انکے ساتھ دوستی کی پیگنیں بڑھارہے ہیں۔انھوں نے کہا ہندوستان کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کیلئے حکمران اپنی پالیسی واضح کریں۔انھوں نے واضح کیاکہ کشمیرکے مسئلہ کاواحد حل جہاد فی سبیل اللہ میں مضمرہے۔اسکے بغیربھارتی جبرکامقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔انھوں نے کہا ہندوستان کی زبان کولگام دینے کے لیے پاکستان حکمرانوں کوبھی جرات مندانہ موقف اخییارکرناچاہیے۔