محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنائیں‘راجہ نصیر ایڈووکیٹ

منگل 16 جون 2015 12:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)پیپلز ٹریڈرز ونگ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹرراجہ نصیر راٹھور ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، سنےئر وزیر ، وزیرخزانہ ، وزیر جنگلات اور کابینہ کے آراکین سے امید طاہر کی ہے کہ وہ پی پی پی کے منشور اور نظرئیے کے مطابق ایک مثالی بجٹ پیش اور پاس کرانے میں کامیاب ہونگے جنگلات ، شاہرات ، ٹور ازم ، تعلیم ، صحت اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں شہید چوک اپنے آفس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فائر سیزن شروع ہو چکا ہے محکمہ جنگلات کے آفیسران اور عملہ کو چوبیس گھنٹے چاک و چوبند رہنے کی ضرورت ہے تا کہ کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ لوگ بے دردی سے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر شادی بیاہ میں استعمال کر رہے ہیں جس سے جنگلا ت کا شدید نقصان ہو رہا ہے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ جنگلات کی کٹائی کی روک تھام ہو سکے انہوں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی حاضری کا فقدان ہے انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر جنگلات ، وزیر تعلیم کالجز اور وزیر تعلیم سکولز سے امید ظاہر کی کہ وہ جنگلات کے رقبوں پر الاٹمنٹوں کو فی الفور منسوخ کریں اور سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقنی بنائیں ۔