حلقہ نمبر 5کے علاقہ کرتوٹ سے راجہ مظہر اقبال کی قیادت میں سینکڑوں افراد پی پی پی میں شامل

منگل 16 جون 2015 12:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) وزیرتعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ نمبر 5کے علاقہ کرتوٹ سے راجہ مظہر اقبال کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیا ر کر لی مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے راجہ مظہر اقبال ، عباس شاہ ، فاروق راجہ ، راجہ طارق ، جہانگیر راجہ ، سرفراز ، اورنگزیب ، احسان مغل ، راجہ رزاق ، میاں کلیم ، صدام مغل ، سردار ندیم ، یاسر مغل ، خلیل شاکر ، طاہر خان ، امجد بٹ ، اظہر خان ، آفتاب خان کے علاوہ دیگر شامل ہیں پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے کہا کہ ہم وزیر تعلیم کالجز محمد مطوب انقلابی کا آئندہ الیکشن میں بھر پور ساتھ دیں گے وزیر تعلیم کالجز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتا ہوں کارکنوں نے جس اعتماد پر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور حکومت میں نیا تعلیمی پیکیج تعلیمی میدان میں مزید بہتری کا سبب بنے گا حلقہ کے اندر تعلیمی نظام میں مزید نکھار لائیں گے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پی پی پی کے ترقیاتی کام ہضم نہیں ہو رہے آج آزاد کشمیر کے اندر پی پی پی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ سابقہ حکومتوں نے اپنے 60سالہ دور اقتدار میں نہیں کیے پی پی پی نے کبھی انتقامی سیاست کو فروغ نہیں دیا انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی ۔